کملیش تیواری کی والدہ نے کھلے عام کہا کہ 'ملاقات کے دوران وزیراعلی کی جانب سے ایسے اشارے نہیں ملے ہیں جس کی امید تھی۔'
کسم تیواری نے کہا کہ 'اگر ان کے بیٹے کو انصاف نہیں ملا تو وہ تلوار اٹھا لیں گی۔'
کملیش تیواری کی والدہ نے کھلے عام کہا کہ 'ملاقات کے دوران وزیراعلی کی جانب سے ایسے اشارے نہیں ملے ہیں جس کی امید تھی۔'
کسم تیواری نے کہا کہ 'اگر ان کے بیٹے کو انصاف نہیں ملا تو وہ تلوار اٹھا لیں گی۔'
وہیں آخری رسومات سے قبل کمشنر مکیش میشرام کی یقین دہانی کے مطابق کملیش تیواری کے اہل خانہ کو اتوار کے روز وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے لیے لے جایا گیا تھا۔
وہاں سے واپس آنے کے بعد، ہلاک شدہ کملیش تیواری کی والدہ کسم تیواری نے میڈیا سے گفتگو کے دوارن کھل کر ناراضگی ظاہر کی۔
انہوں نے یہاں تک کہا کہ 'جس کے یہاں موت ہوتی ہے، ہندو مذہب کے رسم و رواج کے مطابق 13 دن تک کہیں نہیں جایا جاتا لیکن پولیس نے ان پر جانے کا دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے انہیں ملاقات کے لیے جانا پڑا۔'
TAGGED:
کملیش تیواری قتل معاملہ