اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: آئی ڈی ایم آئی اسکیم، اقلیتی اداروں کے لیے بجٹ جاری - اترپردیش کی خبریں

اقلیتی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو درست کرنے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے 8 برس بعد آئی ڈی ایم آئی اسکیم کا بجٹ جاری کیا ہے۔

آئی ڈی ایم آئی اسکیم، اقلیتی اداروں کےلیےبجٹ جاری
آئی ڈی ایم آئی اسکیم، اقلیتی اداروں کےلیےبجٹ جاری

By

Published : Jul 30, 2021, 10:33 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں تمام اقلیتی اداروں سے اس سلسلے میں تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ اسکیم کے تحت نیشنل کمیشن فار مائینارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ (این سی ایم ای آئی) سے تسلیم شدہ اقلیتی اداروں کو 25-50 لاکھ روپے تک کی مدد کی جائے گی۔

آئی ڈی ایم آئی اسکیم، اقلیتی اداروں کےلیےبجٹ جاری

واضح رہے کہ وزارت اقلیتی امور کی اسکیم آئی ڈی ایم آئی اسکیم کےلیے 2013 کے بعد سے کوئی بجٹ مہیا نہیں کیا گیا تھا۔ اب اقلیتی اداروں کے بہبود کے لئے مرکزی حکومت نے بجٹ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دارالعلوم دیوبند کےنائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کا انتقال

اس اسکیم سے استفادے کے لیے اقلیتی اداروں کو این سی ایم ای آئی سے تسلیم شدہ ہونے کے ساتھ 35 فیصدی اقلیتی طلبا، ادارے کی اچھی شناخت اور کم سے کم تین برس سے اس کا چلتے رہنا ضروری ہے۔ اس کے لئے محکمۂ اقلیتی بہبود کی جانب سے ضلع کے تمام اقلیتی اداروں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

اقلیتی اداروں کی ترقی میں یہ اسکیم نہایت کارآمد ثابت ہوگی۔ اقلیتی ادارے جو مدد کی راہ دیکھ رہے تھے، حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details