اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تمام پارٹیاں اپنے اپنے طریقے سے مصروف عمل ہیں۔اترپردیش کے نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان بھی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ساتھ ہی جگہ جگہ بوتھ بنا کر ووٹر لسٹ میں لوگوں کے نام جوڑے جا رہے ہیں۔
آل انڈیا غیر منظم ورکرز کانگریس ( unorganised workers Congress) کے ریاستی جنرل سکریٹری جاوید خان اپنی ذاتی کوششوں سے کانگریس کو کافی مستحکم اور مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
اس سلسلہ میں انہوں نے سیکٹر 12 میں ووٹر بوتھ لگا کر شناختی کارڈ کے لئے سینکڑوں فارمز پر کر کے جمع کرائے اور گھر گھر جا کر لوگوں سے فارم بھرنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔