نوئیڈا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بسرخ میں کورونا انفیکشن Corona case Increase in Noida کے علاج کے حوالے سے ضلع انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ یہاں بچوں کے لیے دس اور بڑوں کے لیے 20 بیٹ پر مشتمل کورنٹائن سنٹر بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر سچندرا مشرا نے بتایا کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) بسرخ میں قائم پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر یونٹ (پیکو وارڈ) میں آکسیجن سے لے کر علاج تک تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "کووڈ کی مدت کے دوران بچوں کے علاج کے لیے بھی پوری تیاری کی گئی ہے۔"
ڈاکٹر مشرا کا کہنا ہے کہ اگر گھر کے بڑے احتیاط کریں گے اور کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح سے عمل کریں گے اور بچوں کو بھی کروائیں گے، تو بچوں کے متاثر ہونے کا بہت کم امکان ہے۔ اگر بچے بیمار بھی ہو جائیں تو ان کے علاج کے لیے محکمہ صحت نے مکمل انتظامات ICU Ward For Children Has Been Set Up in Noida کر رکھے ہیں۔ دس بستروں پر مشتمل پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر یونٹ (PIKU) تیار ہے۔