سُپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد جیل سے باہر آئے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اعظم خان آج سے شروع ہونے والے اترپردیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے لکھنؤ پہنچے اور اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔ Uttar Pradesh Assembly Session لکھنؤ جانے کے لیے اپنی کار میں سوار ہونے سے قبل اعظم خان نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرا سفر کہاں تک کا ہے کیوںکہ جیل سے رہا ہونے سے قبل انسپکٹر نے اشاروں اشاروں میں انکاونٹر کی دھمکی دی تھی۔ اعظم خاں نے کہا کہ جب جیل کے اندر پولیس انسپکٹر دھمکی دے سکتا ہے کہ آپ انڈر گراونڈ ہو جائیے گا، آپ پر بہت مقدمے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں آپ کا انکاونٹر ہو جائے۔ واضح رہے کہ اعظم خان کے ہمراہ ان کے فرزند رکن اسمبلی عبداللہ اعظم بھی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ لکھنؤ روانہ ہونے سے قبل اعظم خان نے قبرستان پہنچ کر اپنے والدین کی قبر پر دعائے مغفرت بھی کی۔
Azam Khan Threatened to an Encounter: انسپکٹر نے دھمکی دی کہ میرا انکاؤنٹر ہوسکتا ہے: اعظم خان
اتر پردیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میرا سفر کہاں تک کا ہے کیوں کہ جیل سے رہا ہونے سے قبل انسپکٹر نے اشاروں اشاروں میں انکاونٹر کی دھمکی دی تھی۔ Azam Khan Threatened to an Encounter
جیل سے رہا ہونے کے بعد اعظم خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے انہیں نشانہ بنایا ہے کیوں کہ وہ مظلوموں کے ہمدرد ہیں نیز مسلمانوں کے قد آور رہنما اور ان کی آواز ہیں۔ اس سے قبل اعظم خان کے بھائی نے قید و بند کے 27 ماہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران اہلخانہ کو بہت سی تکالیف سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی اور اکھلیش یادو کو بھی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اکھلیش یادو اور سماجوادی پارٹی نے اعظم خان کا بالکل ساتھ نہیں دیا۔