جونپور:سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے آج یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سوئے ہوئے سماج کو بادشاہی کا گر سکھانے آیا ہوں۔ بکھرا ہوا سماج کبھی بھی بادشاہ نہیں بن سکتا۔Om Prakash Rajbhar's address to the public
پارٹی کی 'ساودھان یاترا' کے تحت جونپور کے جلالپور میں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ سماج کو جگانے کے لئے ساودھان یاترا لے کرآیا ہوں۔ سماج کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا۔ خواتین کو حق تعلیم ساوتری بھائی پھولے نے دیا۔بکھرا ہوا سماج کبھی بھی بادشاہ نہیں بن سکتا لیکن آپس میں لڑ کر دوسروں کو بادشان ضرور بنا دیتاہے۔
اوم پرکاش نے راج بھر سماج کے لئے اپنی مبینہ جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مفت بجلی، غریبوں کا مفت علاج، یکساں مفت تعلیم کے لئے قانون بنانے کے وہ دہلی تک لڑائی لڑرہے ہیں۔ بھر۔راج بھر برداری کو ایس ٹی میں شامل کرنے کی تجویز وزیر علی یوگی کے ذریعہ دہلی بھیج دی گئی ہے۔ اب اس کے لئےہر ضلع سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ رپورٹ دہلی پہنچتے ہی وہ دہلی جائیں گے اور اسے نافذ کرانے کے لئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بات کریں گے۔
ایس بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ سرکاریں امیر سرمایہ داروں کے ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کا قرض معاف کرسکتی ہیں تو غریبوں کے گھریولی بجلی بل بھی معاف کیاجانا چاہئے۔ ان کی پارٹی مفت بجلی، مفت مساوی تعلیم، پرائیویٹ و سرکاری سبھی اسپتالوں میں حکومت کے خرچ پر غریبوں و عام آدمی کے علاج کی سہولیت کی لڑائی لڑرہی ہے۔ان مسائل پر عوام کو جوڑنے کے لئے وہ پوری ریاست میں ریلیاں کررہے ہیں۔