اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمزور لوگوں کے حقوق کی بازیابی کے لیے احتجاج کا حصہ بنتی ہوں: پونم پنڈت - مراد آباد ای ٹی وی بھارت خبر

تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے احتجاج میں پیش پیش رہنے والی پونم پنڈت آج کل سرخیوں میں ہیں۔ پونم پنڈت دہلی سے مرادآباد پہنچیں اور ایک لڑکی کی گمشدگی کے معاملے میں احتجاج کر ہی ماں کے ساتھ ملاقات کی۔

پونم پنڈت
پونم پنڈت

By

Published : Aug 14, 2021, 2:01 PM IST

تینوں زرعی قوانین کی واپسی کے مطالبہ کو لے کسان تنظیموں کے احتجاج کا حصہ بنے والی پونم پنڈت اترپردیش کے شہر مراد آباد پہنچیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں انہوں نے مختلف امورپر بات چیت کی-

پونم پنڈت

مراد آباد آمد کے سلسلے میں جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مرادآباد میں ایک تیرہ سالہ لڑکی کے اغوا کے بعد سے جاری احتجاج میں شامل ہونے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لئے یہاں آئی ہوں۔

مزید پڑھیں:ایک ماہ سے بچی کی برآمدگی کے لئے فریاد کر رہی ماں کی حمایت میں پہنچیں پونم پنڈت

انہوں نے کہا کہ صرف سرخیوں کی زینت بنے کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں ان کے حقوق کی بازیابی کے لئے وہ احتجاج میں شامل ہوتی ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details