لکھنؤ۔ ’’کربلا مظلوم کی حمایت اور امن و انصاف کی سرمدی تحریک ‘‘ کے عنوان سے ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفی العالمیہ کی شرکت کے ساتھ بانیٔ تنظیم المکاتب ہال میں سہ روزہ انٹرفیتھ کانفرنس منعقد ہوا۔Interfaith Conference in Lucknow
تیسرے دن کے جلسے کےسکریٹری ادارہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوئے۔ جسکا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا اعجاز حسین نے انجام دئے۔
آقائے علی رضا شاکری نمائند جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ دہلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کسی ایک زمانہ کے لئے نہیں، کسی ایک قوم کے لئے نہیں، کسی ایک فرد کے لئے نہیں تھے بلکہ ہر زمانہ کے لئے ہر قوم کے لئے ہر فرد کے لئے تھے اور ہیں لہٰذا جب تک انسانیت زندہ ہے تب تک حسین زندہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گاندھی جی نے امام حسین علیہ السلام کو اپنے لئے نمونہ عمل بتایا۔
گیانی گورودیو سنگھ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہمیشہ تین چیزوں کے لئے ہوتی ہے مال کے لئے، عورت کے لئے اور زمین کے لئے لیکن کربلا میں نہ مال کے لئے جنگ ہوئی نہ عورت کے لئے جنگ ہو نہ زمین کے لئے جنگ ہوئی بلکہ کربلا میں انسانیت بچانے کے لئے جنگ ہوئی تھی۔
Interfaith Conference in Lucknow : 'حسینیت ظلم کو ختم کرتی ہے' - لکھنؤمیں سہ روزہ انٹرفیتھ کانفرنس
بانیٔ تنظیم المکاتب ہال میں سہ روزہ انٹرفیتھ کانفرنس میں تیسرے دن کے جلسے ، سکریٹری ادارہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوئے۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا اعجاز حسین نے انجام دئے۔Interfaith Conference in Lucknow
گیانی گرودیو سنگھ نے کہا کہ وائے گورو کے معنی ہے جس نے سب کو بنایا ہے اسکو کسی نے نہیں بنایا ہے اس نے ہم سب کو بنایا ہے لیکن ہماری مجال نہیں ہے کہ ہم اللہ کی تصویر بھی بنا سکیں اللہ کے بندوں میں کچھ اچھے بندے ہوتے ہیں کچھ شیطان کی پیروی کرتے ہیں شیطان وہ ہے جو برائی کا راستہ اپنا لے اور یزید نے برائی کا راستہ اپنایا اس لئے اسکو انسان نہیں کہا جائے گا بلکہ اسکو شیطان کہا جائے گا۔
گیانی جگجیت سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے دنیا والوں کو یہ سکھایا ہے کہ جب کبھی ظلم ہو تو اسکے خلاف آواز اٹھاو ظلم دیکھ کر خاموش رہنا زندہ انسان کی پہچان نہیں ہے بلکہ مرے ہوئے انسان کی پہچان ہے ہر مذہب کو یہ سیکھ امام حسین سے ملی ہے اور حسینیت ظلم کو ختم کرتی ہے۔