اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شوہر کی موت طبعی نہیں بلکہ قتل تھا'

بریلی میں پانچ مہینے قبل ایک نوجوان کی موت ہوئی تھی جسے حادثاتی موت قرار دیا گیا تھا لیکن اب اس قتل کے الزام میں اس کے باپ اور بھائی کو ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

mysterious murder workout after six months, husbands death was not natural but is was a murder
'شوہر کی موت طبعی نہیں بلکہ قتل تھا'

By

Published : Oct 10, 2020, 2:01 PM IST

Updated : Oct 10, 2020, 3:16 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں پانچ مہینے قبل ہوئی ایک نوجوان کی موت کے معاملے میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔ دراصل اُس نوجوان کی موت کسی حادثہ میں نہیں ہوئی تھی، بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا۔

'شوہر کی موت طبعی نہیں بلکہ قتل تھا'

دراصل شہر بریلی کے تھانہ قلع علاقے کی رہنے والی حنا خان نے ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان کو تحریر دے کر الزام لگایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 11 اپریل کو وہ گھر میں کھانا بنا رہی تھی، اسی وقت گھر میں گولی چلنے کی آواز آئی تو وہ کچن سے باہر نکل کر آئی۔ اُس نے دیکھا کہ گھر کے آنگن میں شوہر گرے ہوئے تھے اور سر سے خون نکل رہا تھا۔

جب حنا نے شوہر کے سر سے خون نکلنے کی وجہ اپنے سسر پوچھی تو انہوں نے کہا کہ سر میں سریا لگنے سے وہ زخمی ہو گیا ہے اور اسے ہسپتال لے کر جارہے ہیں اور کچھ دیر بعد سسر اور دیور شوہر کی لاش لے کر واپس آئے اور کہا کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ تاہم پولیس کو اطلاع دیے بغیر ان کی تدفین کر دی گئی لیکن بندوق کی گولی چلنے کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

حنا نے کہا کہ چھ مہینے تک اس پر زبان بند رکھنے کا دباؤ بنایا گیا۔ اب جبکہ وہ لوگ پولیس کی کارروائی نہ ہونے کی بات سے مطمئن ہوگئے تو اُنہوں ںے مجھ پر دباؤ بنانا بند کر دیا۔

چار دن قبل حنا خان کی تحریر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 40 چھرے نکلے۔

ایس ایس پی نے حنا خان کی تحریر کی بنیاد فوراً سسر انصار خاں اور دو دیور عامر خان اور سرفراز خان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔

بہرحال پولیس محکمہ میں قتل پر پردہ ڈالنے والے انسپکٹر کی اس حرکت پر لوگ حیران ہیں۔ چوری، لوٹ، مارپیٹ اور خواتین سے بدسلوکی کے واقعہ پر پردہ ڈالنے کے معاملے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن قتل پر پردہ ڈالنے سے مقامی شہریوں کے ہوش باختہ ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Oct 10, 2020, 3:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details