اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chapra Fraud Case ڈاک خانہ میں رقم جمع کرانے کے نام پر 30 کروڑ کا دھوکہ، میاں بیوی گرفتار

گورکھپور میں آر پی ایف (ریلوے پروٹیکشن فورس) نے دھوکہ دھڑی کے الزام میں شوہر او بیوی کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر بہار میں 30 کروڑ کی دھوکہ دھڑی کا الزام ہے۔ Chapra Fraud Case

میاں بیوی گرفتار
میاں بیوی گرفتار

By

Published : Nov 25, 2022, 7:57 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں ریلوے پروٹیکشن فورس نے دھوکہ دھڑی کے الزام میں جمعرات کو ایک خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا ، گرفتار کئے گئے شوہر اور بیوی پر یہ الزام ہے کہ وہ دونوں بہار کے چھپرہ میں 30 کروڑ کا غبن کرکے گزشتہ ایک سال سے مفرور تھے،اس جوڑے کو گورکھپور میں ٹرین سے گرفتار کیا گیا، دونوں کے خلاف بہار کے چھپرا میں 30 کروڑ روپے کا غبن کرنے کے بعد فرار ہونے کا الزام ہے۔ آر پی ایف نے دونوں کو بہار پولیس کے حوالے کر دیا، بہار پولیس اسے چھپرا لے گئی ہے۔ Chapra Fraud Case

گورکھپور کے آر پی ایف (ریلوے پروٹیکشن فورس) کے انسپکٹر راجیش کمار سنہا نے بتایا کہ دھیرج اگروال اور ان کی اہلیہ طویل عرصے تک پوسٹ آفس میں سینکڑوں لوگوں کی رقم جمع کراتے رہے، پہلے تو وہ صحیح کام کرتے رہے، اس کے بعد لوگوں کو پیسے جمع کرانے کے نام پر جعلی رسیدیں دینا شروع کیا،اس طرح ان لوگوں نے ریٹائرڈ پروفیسر کے سمیت کئی لوگوں کو اپنا شکار بنایا،اس کے بعد دونوں بہار کے چھپرہ سے فرار ہو گئے۔ Husband Wife Arrested in Gorakhpur

انسپکٹر راجیش کمار سنگھ نے بتایا ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ دہلی میں رہ رہے تھے، مخبر کی اطلاع کے بعد ملزمین کو نئی دہلی سے نئی جلپائی گوڑی جارہی ٹرین نمبر 12524 میں گرفتار کیا گیا، جب آر پی ایف نے درست معلومات حاصل کرنے کے بعد ٹرین پر چھاپہ مارا اور جوڑے کے بارے میں معلومات حاصل کی تو انہوں نے اپنی شناخت دھیرج اگروال اور اس کی بیوی کے طور پر کی، اس ایکٹ میں دونوں کے خلاف بہار کے چھپرہ میں 30 کروڑ کی دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بتیاجارہا ہے کہ کہ ایک سال قبل دونوں نے لوگوں کے پیسے لینے کے بعد دونوں بچوں کو لے کر فرار ہو گئے تھے، تب سے بہار پولیس اس کی تلاش میں ہے، اس کے خلاف چھپرہ میں آئی پی سی کی دفعہ 419-406 کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اس نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ لوگوں کو تقریباً 30 کروڑ روپے کا دھوکہ دے کر ایک سال سے دہلی میں رہ رہا ہے۔ بہار کے چھپرہ سے آئے سب انسپکٹر مکیش کمار نے بتایا کہ یہ دونوں ڈاکخانے میں لوگوں کے پیسے جمع کراتے رہے ہیں، عوام کا بھروسہ جیتنے کے بعد لوگوں سے ڈپازٹ کے نام پر پیسے لئے اور انہیں جعلی رسیدیں دینا شروع کر دیں۔ بہار پولیس بھی ان کی تلاش میں ہے۔

مزید پڑھیں:Gorakhpur China Transaction Case گورکھپور کے ایک شخص کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کا لین دین

ABOUT THE AUTHOR

...view details