ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ میں آج صبح ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے سر کو لیکر کوتوالی پہنچا۔
شوہر کو اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شبہہ تھا، اس سے قبل اس نے بیوی کے عاشق پر بھی کلہاڑی سے حملہ کیا تھا، لیکن عاشق نے کسی طرح وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
معلومات کے مطابق قاتل نے پہلے اپنے پڑوس میں رہنے والے ایک نوجوان کو اپنے گھر پر بلایا اور اچانک اس نے اس پر غصے سے حملہ کردیا، اسی دوران جب اس کی بیوی نے نوجوان کو بچانے کی کوشش کی تو اس نے اپنی بیوی پر بھی کلہاڑی سے حملہ کردیا، جس میں وہ زخمی ہوگئی ، اسی دوران محلے کا نوجوان کسی طرح وہاں سے فرار ہوگیا اور بیوی بھی اپنی جان بچانے کے لئے بھاگی لیکن شوہر نے اس دوران اپنی اہلیہ کا قتل کردیا اور سر کاٹ کر کوتوالی جا پہنچا۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ بابیرو کوتوالی علاقے کے نیتا نگر کا ہے۔ جہاں کے رہائشی کنر یادو نے آج صبح 6 بجے اپنے پڑوس میں رہنے والے روی عرف بنٹا کو فون کر کے گھر بلایا۔