اردو

urdu

ETV Bharat / state

قتل معاملہ میں قصوروار شوہر کو سزائے عمر قید - اردو نیوز اترپردیش

پرتاپ گڑھ ضلع کے دیوی گڑھ، تھانہ کوتوالی لال گنج کے رہنے والے اجے کمار پٹیل کو اپنی بیوی سنّو دیوی کے قتل معاملہ میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سنّو دیوی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

قتل کے ملزم شوہر کو سزائے عمر قید
قتل کے ملزم شوہر کو سزائے عمر قید

By

Published : Feb 26, 2021, 2:48 PM IST

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج مدھو ڈوگرہ کی عدالت نے قتل کے ملزم شوہر کو عمرقید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے مطابق چھوٹے لال ساکن ککہریا تھانہ نواب گنج کی بیٹی سنّو دیوی کی شادی 2015 میں اجئے کمار پٹیل ساکن دیوی گڑھ تھانہ کوتوالی لال گنج کے ساتھ ہوئی تھی۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں چھوٹے لال نے الزام عائد کیا کہ جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر سسرال والوں نے اس کی بیٹی سنّو کا 20/ نومبر 2015 کو قتل کر دیا۔

موصولہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے شوہر اجے، وملا دیوی، چندر موہن اور راجو پٹیل سمیت چار ملزمین کے خلاف جہیز کے لیے قتل کا کیس درج کرکے فرد جرم عدالت میں داخل کیا۔ عدالت نے جمعرات کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم شوہر اجے کمار پٹیل کو عمرقید و پانچ ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ دیگر تین ملزمین کو ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details