اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کے خفیہ عضو پر لوہے کی راڈ سے حملہ - اترپردیش کی خبریں

ضلع کوشانبی میں شرابی شوہر نے حیوانیت کی ساری حدیں پار کردیں، شوہر نے خاتون کے خفیہ عضو پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا۔

drunk husband put rod in woman private part in kaushambi
خاتون کے خفیہ عضو میں لوہے کی راڈ سے حملہ

By

Published : Feb 22, 2021, 10:20 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کوشانبی میں ایک شرابی شخص نے حیوانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی بیوی کے خفیہ عضو میں لوہے کی راڈ سے حملہ کیا، خاتون کے بے ہوش ہوجانے کے بعد اسے جنگل میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

خاتون کے اہل خانہ اسے کئی دنوں تک تلاش کرتے رہے، لیکن چار دن بعد متاثرہ کے اہلخانہ نے خاتون کو جنگل میں بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کوشانبی تھانہ علاقے کے کایم پور گاؤں میں شلیش کمار نامی شخص منگل کو رات میں نشے کی حالت میں گھر پہنچا اور اپنی کے ساتھ مار پیٹ کی۔شلیش نے اپنی بیوی کے خفیہ عضو میں لوہے کی راڈ سے حملہ کیا۔وارادت کو انجام دینے کے بعد ملزم نے بیوی کی آنکھوں میں پٹی باندھ کر جنگل میں پھینک دیا۔

متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کے مطابق ملزم شوہر نے انہیں خاتون کے گھر سے فرار ہونے کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد وہ کئی دنوں تک خاتون کو تلاش کرتے رہے، لیکن خاتون کا کہیں کچھ پتہ نہیں چلا۔

چار دن کے بعس متاثرہ خاتون کے والد کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون جنگل میں بے ہوش پائی گئی ہے۔اطلاع ملنے کے بعد متاثرہ کے والد موقع پر پہنچے اور اپنی بیٹی کو بے ہوشی حالت میں پڑا دیکھا۔جس کے بعد وہ متاثرہ کو لے کر کوشانبی تھانہ پہنچے، جہاں متاثرہ نے شکایت درج کرائی۔

ضلع ہسپتال کے ڈاکٹر وویک کیسروانی کے مطابق کنولی سی ایس سی سے ایک خاتون ریفر ہوکر آئی ہے، جس کے خفیہ عضو میں شدید چوٹ ہے۔ فی الحال خاتون خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

سی او منجھن پور کے جی سنگھ کے مطابق کایم پور میں خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان تنازع کی جانکاری ملی ہے۔ اس معاملے میں متاثری کی تحریر پر ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details