تین ماہ قبل ایک موہن راوت نامی شخص نے اپنی ہی بھابھی رادھا سے شادی کی تھی۔
رادھا کے بیٹے پون کمار کی جانب سے دی گئی تحریر کے مطابق مدارپور مجرے کرسی کے اس کے چچا موہن راوت نے اس کی والدہ رادھا راوت سے نوراتری کے دن شادی کی تھی۔

دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے ،موہن رادھا کو مارتا تھا، جس کی وجہ سے رادھا اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی۔
موہن گاؤں میں ہی تھوڑی دور پر الگ جھوپڑی بنا کر رہ رہا تھا۔ منگل کی صبح 11 بجے رادھا راوت اپنے گھر پر اکیلی تھی اسی وقت موہن راوت نے اس کے گلے پر بانکے سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔
واردات کی اطلاع ہوتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واردت کو انجام دینے کے بعد موہن فرار ہوگیا، پولیس موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور تحقیقات شروع کردی۔