میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں قتل کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل جاری ہے۔ میرٹھ کے کھرکھودا تھانا علاقے میں آج صبح ونود نام کے ایک شخص نے گھر میں معمولی کہا سنی کے بعد اپنی اہلیہ کی گردن کاٹ کر ہلاک کر دیا اور تھانے پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ گاؤں میں قتل کی واردات سے دہشت پھیل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ Husband Kills Wife in Meerut
Husband Kills Wife in Meerut: میرٹھ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل - میرٹھ میں بیوی کا قتل
میرٹھ میں قتل کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ معاملہ میرٹھ کے کھرکھودا تھانہ علاقے کا ہے جہاں ایک شوہر نے گھریلو تنازع کی وجہ سے اپنی اہلیہ کا بے رحمی سے قتل کر دیا۔ Murder in Meerut
یہ بھی پڑھیں: Uncle Kills Nephew: میرٹھ میں جائیداد کو لے کر چاچا نے کیا بھتیجے کا قتل
پولیس افسران کے مطابق دونوں کے درمیان گھریلو تنازع کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا۔ پولیس قتل کے تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔ میرٹھ میں رشتوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں اب سماج کے ہر فرد کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ رشتوں کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میرٹھ کے برہم پوری علاقے میں جائیداد کے تنازع میں چاچا نے دو لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے بھتیجے کا سرے عام قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ Uncle Kills Nephew in Meerut