اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے جسرانا علاقے میں گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھنے پر ایک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹ۔پیٹ کر قتل کردیا۔
فیروزآباد: شوہر نے بیوی کا قتل کیا - اترپردیش
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھیڑی گاؤں باشندہ سپنا نے اپنے شوہر اونیش سے بدھ کی رات گھر دیر آنے کی وجہ سے پوچھ لی تو وہ آگ بگولہ ہوگیا۔ اتنی سے بات پر اس نے ڈنڈوں سے بیوی کی پٹائی شروع کردی۔
شوہر نے بیوی کا قتل کیا
پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بھیڑی گاؤں باشندہ سپنا نے اپنے شوہر اونیش سے بدھ کی رات گھر دیر آنے کی وجہ سے پوچھ لی تو وہ آگ بگولہ ہوگیا۔ اتنی سے بات پر اس نے ڈنڈوں سے بیوی کی پٹائی شروع کردی۔ جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگئی۔ بیوی کا شور سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھا ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی سپنا نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ شوہر اونیش بچے کو لے کر گھر سے فرار ہوگیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔