بریلی:اترپردیش کے بریلی میں گزشتہ جمعرات کو خاتون نے ملزم شوہر اور سسرال والوں کے خلاف تھانہ بارہ دری میں شکایت درج کرائی ہے۔ بریلی میں تھانہ بارہ دری کی رہنے والی خاتون نے بتایا کہ سنہ 1955ء میں اُس کی شادی جگت پور پشوپتی وہار کالونی کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ خاتون کی ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں۔ 25 سالہ بیٹی بیمار رہتی ہے۔ الزام یہ ہے کہ شوہر شراب کا عادی ہے۔ وہ اپنا سارا پیسہ شراب پر خرچ کرتا ہے۔ وہ تین طلاق کی دھمکیاں دیتا ہے اور اخراجات کے لیے روپیہ دینے کا مطالبہ کرتا ہے اور انکار کرنے پر حملہ کرتا ہے۔ Husband Divorced His Wife For Refusing To Leave Her Job
Husband Divorced His Wife For Refusing To Leave Her Job: نوکری چھوڑنے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دیا - بریلی میں شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دیا
بریلی میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرنے والی خاتون نے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے ملازمت چھوڑنے سے انکار کر دیا تو اُس کے شوہر نے اُسے تین طلاق دے دی۔ اس کے بعد شوہر ایک درگاہ کمیٹی سے تین طلاق کے متعلق شرعی فیصلہ بھی لے آیا ہے جب کہ اتفاق کی بات پر وہ اپنی بیوی سے حلالہ کے بعد ہی رجوع کرنے کی بات کہہ رہا ہے۔ Husband Divorced His Wife For Refusing To Leave Her Job
یہ بھی پڑھیں:
خاتون نے بتایا ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں جھاڑو پوچھے کا کام کر کے کنبے کی پرورش کرتی ہے۔ شوہر فروری میں کام کے لیے میرٹھ گیا تھا۔ حال ہی میں وہ گھر واپس آیا۔ گزشتہ ماہ 18/ اپریل کو خاتون ڈیوٹی پر جانے کے لیے تیار ہوئی تو شوہر نے اسپتال جانے سے روکا اور نوکری چھوڑنے کی ضد کرنے لگا۔ خاتون نے بچوں کے لیے نوکری کرنے پر اصرار کیا۔ اس پر ملزم شوہر نے بیوی کو تین طلاق دینے کے بعد گھر سے باہر نکال دیا۔ پھر چپکے سے ایک درگاہ سے تین طلاق پر شرعی فیصلہ لے آیا۔ الزام یہ ہے کہ اب ملزم شوہر خاتون پر نندوئی اور بہنوئی میں سے کسی ایک کے ساتھ حلالہ کرانے کی ضد کر رہا ہے اور اُس کے بعد گھر میں دوبارہ رکھنے کی بات کہ رہا ہے۔ خاتون نے بتایا ہے کہ انکار کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔