میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ میں دو بیٹی پیدا ہو نے پر شوہر باہر والی کو گھر میں لے لایا۔ پہلی بیوی کا گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ متاثرہ خاتون کسی طرح اپنی جان بچا کر اپنے گھر پہنچی۔ خاتون اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ مقامی تھانہ لساڑی گیٹ پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ خاتون پولیس سے مدد کی فرہاد کرتے ہوئے شوہر کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔ میرٹھ میں تھانا لساڑی گیٹ علاقے کی رہنے والی سممی کا نکاح بارہ سال قبل موانا کے رہنے والے شان سے ہوا تھا۔ بارہ سالوں میں سممی کے دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
بتایا گیا ہے کہ بیٹیاں پیدا ہونے سے ناراض شوہر سممی کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگا۔ حد اس وقت ہو گئی جب وہ کسی دوسری عورت کو گھر لے آیا اور اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرکے اس کو جان مارنے کی کوشش بھی کی۔ سممی اپنی دونوں بیٹوں کو ساتھ لے کر اپنے گھر میرٹھ پہنچی۔ پھر اپنے اہل خانہ کو ساتھ لیکر مقامی تھانا لساڑی گیٹ پہنچی اور اپنے شوہر شان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔