یہ درد ناک واقعہ شکارپور کے باراکھمبا امبیڈکر نگر کا ہے، پولیس کے مطابق ملزم شوہر ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا۔
شوہر نے بیوی اور بیٹیوں پر ہتھوڑے سے حملہ کیا، تین ہلاک - اترپردیش کی خبریں
ضلع بلند شہر میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں پر ہتھوڑا سے حملہ کیا جس میں بیوی اور دو بیٹیوں کی موت ہوگئی۔ ایک بیٹی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
شوہر نے بیوی اور بیٹیوں پر ہتھوڑے سے حملہ کیا
قتل کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس موقع پر پہنچی، ساتھ ہی فارینسک کی ٹیم نے بھی جانچ شروع کردی ہے، مقدمہ درج کر کے پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔
شاہد نامی شخص نے اپنی اہلیہ شکیلہ، بیٹی رضیہ، شبانہ اور سلطانہ پر ہتھوڑے سے حملہ کر دیا، بیوی شکیلہ، بیٹی رضیہ اور شبنم کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ تیسری بیٹی سلطانہ شدید طور پر زخمی ہوئی ہے، جسے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس شخص کی دو بیویاں تھیں۔