مرادآباد:ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کا بے دردی سے گلا دبا کر قتل کرنے والے سنگدل شوہر کو آج پولس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔پولیس تھانہ ناگفانی کے اہلکاروں نے بھورے نامی شرابی شوہر کو چاقو سمیت گرفتار کرکے پورے واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔ درحقیقت دو روز قبل ناگفانی تھانہ علاقہ کے دولت باغ کی والمیکی بستی میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب بھورے نامی شخص نے اپنی بیوی بے بی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کی خبر تیزی سے پھیل گئی، قاتل شوہر نے تیز دھار ہتھیار سے اسے قتل کردیا۔ اس نے اس کی گردن پر وار کیا اور گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گیا، جس کی اطلاع پر تھانہ صدر کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے، جہاں متوفی کے بچوں نے الزام لگایا کہ ان کے والد کا ان کی والدہ سے مسلسل جھگڑا رہتا تھا۔ انہوں نے اسے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: