اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jaunpur Suicide Case جونپور میں شوہر بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی - جونپور خودکشی کیس

پولیس کے مطابق ضلع جونپور کے مڑیاہوں کوتوالی علاقے کے مشرانا وارڈ باشندہ وشال پٹیل (23) اور بیوی ارچنا پٹیل (21) نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ Double suicide Case in Jaunpur

جونپور میں شوہر بیوی نے پھانسی لگا کر کی خودکشی
جونپور میں شوہر بیوی نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

By

Published : Nov 28, 2022, 3:18 PM IST

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے مڑیاہوں تھانہ علاقے کے مشرانا محلہ میں اتوار کی دیر رات مشتبہ حالات میں میاں بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق مڑیاہوں کوتوالی علاقے کے مشرانا وارڈ باشندہ وشال پٹیل(23) اور بیوی ارچنا پٹیل(21) نہے پھانسی لگا کر خودکشی کرلیا۔ دوسرے کمرے میں رہ رہی ماں نے آواز لگایا تو اندر سے آواز نہیں آنے پر ماں گھر کے باہر آکر پڑوسیوں کو آواز دی پڑوسیوں نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو دونوں میاں بیوی پھانسی پر لٹک گئے تھے۔ Husband and wife committed suicide in Jaunpur

اطلاع ملنے پر پہنچے انچارج انسپکٹر اوم نارائن سنگھ، سرکل افسر اشوک کمار سنگھ نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ متوفی کی ماں کے مطابق وشال پٹیل اور ارچنا پٹیل نے دو ہفتے قبل مڑیاہوں کے رام جانکی مندر میں لو میرج کر رسم ورواج سے شادی کی تھی۔ متوفی کی ماں آشاپٹیل کا کہنا ہے کہ دونوں اچھے سے گھر میں رہ رہے تھے حالانکہ لڑکی کے مائیکے والے ناراض تھے اور وہ شادی میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details