اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ہوشیار پور میں شوہر اور بیوی نے کی خودکشی - شوہر اور بیوی کی لاشیں پنکھے سے لٹکی ملی

ہوشیار پور گاؤں میں ایک جوڑے نے خودکشی کی۔ شوہر اور بیوی کی لاشیں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔ ان دونوں کے خودکشی کرنے کی بات سامنے آ رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ فی الحال پولیس کو کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا ہے۔

نوئیڈا: ہوشیار پور میں شوہر اور بیوی نے کی خودکشی
نوئیڈا: ہوشیار پور میں شوہر اور بیوی نے کی خودکشی

By

Published : Jul 11, 2020, 4:16 PM IST

دارلحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے ہوشیار پور گاؤں میں ایک جوڑے نے ایک خودکشی کی۔ شوہر اور بیوی کی لاشیں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی۔ تو وہیں پولیس کو کوئی خدشکی نوٹ نہیں ملا ہے۔ فی الحال پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

نوئیڈا کے گاؤں ہوشیار پور میں گلی نمبر 6 سے خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک جوڑے نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔ جب اس کے کمرے میں بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش: دوبارہ پھر تین دن کا لاک ڈاؤن شروع

پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔

وہیں کمرے میں ایک بچی بھی ملی ہے۔ جس کی صحت بھی خراب تھی۔ جسے پولیس نے علاج کے لئے اسپتال روانہ کیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق بہار سے تھا۔ نوئیڈا پولیس بہار پولیس سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details