اسلامی مہینے میں سب سے پاک اور مقدس ماہ رمضان المبارک کا ہے۔ اس مہینے کی بڑی فضیلتیں ہیں۔ کسی غریب کو، مسافر کو کھانا کھلانے سے کئی گناہ زیادہ ثواب ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سبھی لوگ اس میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس معاملے میں اودھ کے نواب بھی پیچھے نہیں تھے۔
اگر بات کریں نوابی شہر لکھنؤ کی تو یہاں کی جامع مسجد میں نوابوں کے دور سے ہی رمضان المبارک میں افطار کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے، جو آج بھی جاری ہے۔
انتظامیہ کمیٹی کے ممبر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ یہاں پر نواب آصف الدولہ، نواب علی شاہ کے دور حکومت سے افطار کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے، جو اب بھی جاری ہے۔