اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نورپور کے شہید نگر علاقے کا رہنے والا 20 سالہ طالب علم آفتاب اپنے گھر کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے کام کی تلاش میں دہلی گیا تھا کہ دو شر پسندوں کا شکار بنا اور اس کی لاش گھر واپس آئی۔
تفصیلات کے مطابق دلی کے شیو پوری علاقے میں آفتاب شر پسندوں کے بیچ پھنس گیا تھا اور انہوں نے اسے ہلاک کر دیا تھا۔