اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hindon River Fury ہنڈن ندی کے قہرسے نشیبی علاقہ زیر آب، سینکڑوں کاریں پانی میں ڈوبیں - ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا ضلع کے گوتم بدھ نگر

نوئیڈا میں یمنا کا پانی تھوڑا کم ہوا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی تو دوسری جانب ہنڈن ندی نے اپنا روپ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ ہنڈن ندی جو نالے کی شکل میں بہتی تھی لیکن اب اس نے ایک بڑی ندی کی شکل لے لی اور نوئیڈا کے نشیبی علاقوں میں اس کا پانی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

ہنڈن ندی کا قہر،نشیبی علاقہ زیر آب ،سیکڑوں کاریں پانی میں ڈوبیں
ہنڈن ندی کا قہر،نشیبی علاقہ زیر آب ،سیکڑوں کاریں پانی میں ڈوبیں

By

Published : Jul 28, 2023, 3:00 PM IST

ہنڈن ندی کا قہر،نشیبی علاقہ زیر آب ،سیکڑوں کاریں پانی میں ڈوبیں

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا ضلع کے گوتم بدھ نگر کے ایکوٹیک تھانہ کے چھجارسی گاؤں سے مومناتھل تک ہنڈن ندی کا خادر علاقہ مکمل طور پر ڈوب گیا ہے۔ دریا کے دونوں طرف اور نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی تعمیرات سیلاب کی زد میں ہیں۔ ہنڈن ندی کی غیر قانونی کالونیوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بڑی تعداد میں بنائی گئی غیر قانونی پارکنگ بھی سیلاب میں ڈوب گئی ہیں اور اس پارکنگ میں کھڑی سینکڑوں کاریں بھی پانی کے اندر ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ قریب 350 گاڑیاں پانی کے اندر ڈوبی ہوئی ہیں۔یہ اولا کیب ہیں۔اولا کمپنی نے کاروں کو کیب کی شکل میں نکالا تھا لیکن ان کے ڈرائیور وقت سے قسط نہیں ادا کر رہے تھے۔ اس لیے اولا انتظامیہ نے ان گاڑیوں کو کھنچوا کر ہنڈن ندی کے کنارے ایک فارم میں رکھا ہوا تھا جو ابھی پانی سے پوری طرح ڈوب گیا ہے۔

ہندڈن سے متصل زیر آب علاقے میں سوتیانہ، کلیسرا اور شاہدرہ گاؤں سمیت کئی علاقے زیر آب ہیں۔ یہاں گاؤں میں پولیس کی طرف سے اعلان کیا گیا۔ ان سے کہا گیا کہ وہ گاؤں اور گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ لوگ بمشکل باہر نکل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں دریائے یمنا کی پانی کی سطح ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

سیلاب کا خطرہ، انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا:

پانی چھوڑنے کے بعد ہنڈن ندی میں ایک بار پھر سیلاب کا خطرہ ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ہنڈن میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آس پاس رہنے والے لوگوں سے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی ٹیم وہاں رہنے والے لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے۔ خطرے کا نشان 205.80 میٹر ہے اور پانی اوپر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Water Logging in Power House علاقہ کی بجلی معطل، انڈر گراؤنڈ بجلی گھر بنا نالہ، بجلی گھر میں گھسا پانی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ فائنانس اینڈ ریونیو اتل کمار نے بتایا کہ ہنڈن میں کالی ندی سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ غازی آباد بیراج پر بہاو میں خطرے کا نشان 205.80 میٹر ہے جبکہ ہنڈن میں پانی کی سطح اس وقت 200.65 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔ ہنڈن میں عام طور پر روزانہ 6 سے 7 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جاتا ہے۔ اس وقت 15,307 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے گوتم بدھ نوئیڈا میں آب سطح بڑھ رہا ہے۔ تمام ایس ڈی ایم کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details