اردو

urdu

ETV Bharat / state

سو برس قدیم خزانہ برآمد - ایس پی الوک پریدعرشی

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں پولیس نے سو برس پرانہ خزانہ برآمد کیا ہے۔

سو برس قدیم خزانہ برآمد

By

Published : Sep 6, 2019, 1:23 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:31 PM IST

کھانا سانڈی علاقے کے کھڑکیاں محلے سے پولیس نے تقریبا ساڑھے چھ سو گرام سونے کے زیورات چار کلو 531 گرام چاندی کے زیورات اور پیتل کا ایک لوٹا برآمد کیا ہے۔جس کی قیمت 25 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

ایس پی الوک پریدعرشی نے بتایا کہ گذشتہ دنوں سانڈی علاقے کے کھڑکیاں محلے میں اتکرش کے مکان کی تعمیر کی جارہی ہے جہاں کھدائی کے دوران زمین کے اندر سے خزانہ ملا ہے۔

اس معاملے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی تھی۔ اسی دوران پولیس ٹیم نے 650 گرام سونے کے زیورات چار کلو 531 گرام چاندی کے زیورات اور پیتل کا ایک لوٹا برآمد کیا ہے جس کا وزن تقریبا تین کلو ہے۔

حالانکہ پہلے پولیس کسی بھی طرح کے کوئی بھی خزانے ملنے کی بات سے پوری طرح انکار کر رہی تھی، جس مکان میں تعمیری کام چل رہا تھا اس کا مالک مونو بھی زیورات ملنے کی بات سے انکار کر رہا تھا، لیکن اس بات کی اطلاع جب اعلی افسران کو ہوئی تو انہوں نے پولیس کی ایک خفیہ ٹیم لگا کر معاملے کی تفتیش شروع کی۔

سب سے پہلے مونو کہ خاندان والوں سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی جس میں خزانہ ملنے کی بات سچ ثابت ہوئی، جس کے بعد پولیس نے سختی کرتے ہوئے مونو سے پوری بات قبول کرائی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details