ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ہنڑ ہاٹ چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے اقلیتی بہبود کی وزارت کی جانب سے رامپور کے نمائش میدان میں گذشتہ 18 دسمبر سے جاری ہے ۔
ہنر ہاٹ خواتین کی توجہ کا خاص مرکز جہاں مرد شائیقین کے مقابلے بڑی تعداد میں خواتین شائقین لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے وزارت اقلیتی امور کی جانب سے رامپور کے نمائش گراونڈ میں گذشتہ 18 دسمبر سے ہنر ہاٹ جاری ہے۔
اس ہنر ہاٹ میں رامپور سمیت ملک کے دیگر اضلاع سے آئے ہنرمندوں کے اسٹالوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ لوگ دستکاری کے ذریعہ تیار کئے گئے مختلف اقسام کے سامان اپنے ساتھ لائے ہیں اور شائیقین کے درمیان اپنے ہنر کی نمائش کر رہے ہیں۔ اس ہنر ہاٹ میں سب سے زیادہ خواتین شائقین لطف اندوز ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
اس قومی سطح کے ہنر ہاٹ میں ممبئی سے پہنچیں ام احسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آبائی وطن رامپور آئی ہوئی تھیں لیکن جب ان کو پتا چلا کا رامپور میں ہنر ہاٹ کا اہتمام جاری ہے تو خصوصی طور پر یہاں پہنچیں ہیں اور ان کو یہ دیکھ کر کافی خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں تمام سامان دستکاری کے ذریعہ تیار کیا ہوا دستیاب ہے۔
وہیں رامپور کی ہی رہنے والی شازیہ خان کا کہنا ہے کہ اس ہنر ہاٹ کا سب سے پہلے آغاز رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں نے اپنی سماجوادی حکومت میں کیا تھا تب سے یہاں جب اس ہنر ہاٹ کا اہتمام ہوتا ہے وہ اپنے بچوں کو لیکر یہاں ضرور آتی ہیں۔
مزید پڑھیں:راکیش ٹکیٹ کو دھمکی آمیز فون کال، کوشامبی میں کیس درج
دہلی سے پہنچیں فوزیہ کوثر کا کہنا ہے کہ وہ اس ہنر ہات میں پہنچ کر کافی خوش ہیں۔ یہاں ملک کی تمام ریاستوں کے ہنرمندوں کے ذریعہ تیار کردہ آئٹم دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف خطوں کے مختلف ذائقہ کا بھی ہم خوب لطف لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رامپور میں جاری اس ہنر ہاٹ کا اہتمام چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ جس میں ملک کی دیگر ریاستوں کی صنعتوں کے ساتھ ہی خصوصی طور پر رامپور کی صنعتوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس مین خاص طور پر زری زردوزی، پتی ورک پیچ ورک، چٹہ پٹی، پٹہ پٹی، رامپوری چاقو، ٹوپی، پتنگ اور وائلن کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ جہاں بڑی تعداد میں شائیقین پینچ کر خریداری کر رہے ہیں۔