اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد - پٹاخے کا کاروبار

میرٹھ میں غیر قانونی طریقے سے رکھے گئے پٹاخے کے ایک بڑے ذخیرے کو پولیس نے برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ پٹاخہ لاکھوں روپے کی مالیت کا ہے اور اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

میرٹھ: پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد
میرٹھ: پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد

By

Published : Nov 3, 2021, 3:40 PM IST

سپریم کورٹ کی ہدایات اور این جی ٹی کی پابندی کے باوجود دیوالی پر غیر قانونی طریقے سے پٹاخے کا کاروبار جاری ہے۔ اسی درمیان دیوالی سے پہلے پولیس انتظامیہ کی جانب سے پٹاخے کی غیر قانونی خرید فروخت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

میرٹھ: پٹاخے کا بڑا ذخیرہ برآمد

اسی سلسلے میں میرٹھ پولیس نے بھی غیر قانونی طریقے سے اسٹاک کیے گئے آتش بازی کے سامان اور پٹاخوں کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ تھانہ دہلی گیٹ علاقے کے ایک گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے پولیس ٹیم نے 25 سے 30 لاکھ روپے کی قیمت کے پٹاخے برآمد کیے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی انتخابات: پرینکا نے جاری کیا 'خاتون منشور'

دیوالی سے پہلے غیر قانونی طریقے سے اسٹاک کیے گئے پٹاخوں کا بڑا ذخیرہ برآمد ہونے سے جہاں اس کے کاروباریوں میں دہشت ہے، وہیں دیوالی کےتہوار کو بھی پر سکون طریقے سے منایا جا سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details