ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں متحدہ خواتین کمیٹی دیوبند کے بینر تلے سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرے پر بیٹھی خواتین نے ایک دوسرے کے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ جس طرح دہلی کے شاہین باغ میں خواتین ملک کے آئین کو بچانے کے لیے پچھلے چالیس دنوں سے مظاہرے پر بیٹھی ہیں، تو وہیں پوری دنیا میں امن کا پیغام پہنچانے والے مذہبی شہر دیوبند کی خواتین ملک کا آئین بچانے کے لیے مظاہرے پر کیوں نہیں بیٹھ سکتی۔
دیوبند میں شاہین باغ کی طرز پر زبردست احتجاج - یقین دہانی کرائے جائے کہ این آر سی ملک میں نافذ نہیں ہوگا
اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دیوبند میں برقع نشین خواتین نے شہر کے عیدگاہ میدان کو شاہین باغ بنا دینے کا اعلان کر دیا۔
دیوبند میں شاہین باغ کی طرز پر زبردست احتجاج
وہاں بیٹھی خواتین نے کہا کہ ہماری یہ تحریک تبھی ختم ہوگی جب حکومت سی اے اے کو واپس لے گی اور یہ یقین دہانی کرائے جائے کہ این آر سی ملک میں نافذ نہیں ہوگا۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:47 AM IST