ریاست اترپردیش کا شہر مرادآباد بھارت سمیت پوری دنیا میں پیتل نگری کے نام سے مشہور ہے۔ مرادآباد میں پیتل سے برتن بنائے جانے کا کاروبار صدیوں پرانا ہے۔ یہاں پر پیتل کے برتنوں اور دوسری چیزوں پر نقاشی اور دستکاری کا کام لاجواب ہے۔
فینسی لیمپ بنانے والے کاروباریوں کو بھاری نقصان مرادآباد میں پیتل سے فینسی لیمپ صرف ضلع ہی میں بنائے جاتے ہیں۔ بڑے بڑے ہوٹلوں، کوٹھیوں، رستوراں اور عالیشان بنگلوں میں شو پیس کے طور پر لگایا جاتا ہے۔ یہ سارا کام مرادآباد کے ہنرمند اپنے ہاتھوں سے بناتے ہیں۔
فینسی لیمپ بنانے والے کاروباریوں کو بھاری نقصان ابھی گزشتہ کچھ دنوں سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کے چلتے فینسی لیمپ بنانے والے کاروباریوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔
ملک میں لاک ڈاؤن اور کورونا وبا سے پہلے جو فینسی لیمپوں کے آرڈر دیے گئے تھے وہ سب منسوخ ہو چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کورونا وائرس کے چلتے غیر ممالک سے ملنے والے آرڈر بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔
فینسی لیمپ بنانے والے کاروباریوں کو بھاری نقصان ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب کاروباری سے بات کی تو ان کے چہرے پر مایوسی صاف طور پر نظر آئی۔ کورونا وبا نے کاروبار کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور ان دنوں یہ لوگ بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں۔