اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: تعزیہ بنانے والوں کو اس بار بھاری نقصان

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اس دفعہ تعزیے بنانے والوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ کووڈ-19 کے پیش نظر جاری گائیڈلائن کی وجہ سے تعزیے بنانے والوں نے گذشتہ برسوں کے مقابلے اس بار کم ہی تعزیے بنائے۔ اس کے علاوہ انہیں تیار تعزیوں کی مناسب قیمت بھی نہیں مل سکی ہے۔

huge loss to the tazia making this time
تعزیعے بنانے والوں کو اس بار بھاری نقصان

By

Published : Aug 29, 2020, 3:57 PM IST

حکومت کی طرف سے اس دفعہ کووڈ-19 کے باعث جاری گائیڈلائن میں گھروں میں تعزیہ رکھنے کی اجازت تو دی گئی ہے۔ لیکن انہیں دفنانے کا کوئی نظام نہیں بنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے تعزیہ بنانے والے بھی کشمکش میں ہیں۔ اس لیے انہوں نے کم اور صرف چھوٹے تعزیے ہی بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جو تعزیعے فروخت بھی کیے ہیں ان کی مناسب قیمت بھی نہیں مل پائی ہے۔ لاک ڈاؤن کی مار برداشت کر رہے تعزیعے بنانے والوں کو محرم سے کافی امیدیں تھیں۔ لیکن کووڈ-19 کی گائیڈلائن نے ان کے امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

تعزیعے بنانے والوں کو اس بار بھاری نقصان

عاشورہ کے روزے کی فضیلت

تعزیعے بنانے والوں کو اس بار بھاری نقصان

اس بار تعزیعے بنانے والے اور اس کو فروخت کرنے والوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تعزیہ کے خریدار کم ہونے کی وجہ سے انہیں کافی نقصان ہوا ہے۔ ساتھ ہی انہیں دکان لگانے کے لیے بھی مناسب جگہ نہیں مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details