ماہ رمضان المبارک میں روز رکھنے والے افراد کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اس کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رئیس عالم انصاری سے خصوصی بات چیت کی۔ ڈاکٹر رئیس عالم انصاری نے بتایا کہ 'رمضان میں روزہ رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہے لیکن جن لوگوں کا شوگر لیول درست نہیں ہے ان کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'اسلام میں بیماری کی حالت میں روزہ نہ رکھنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔' How to Take Care of Health During Ramadan
ڈاکٹر رئیس نے کہا کہ 'جو لوگ روزہ رکھنے کے خواہاں ہیں ان کو ہم لوگ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی دوا کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں بتایا کہ ہماری تجویز یہ ہے کہ ہائی شوگر لیول والے مریض اپنی دوا یا ڈوز کو آدھا کر دیں اور اسے صبح کے بجائے شام کو لیں۔'لو شوگر لیول کے مریضوں کو انہوں نے مشورہ دیا کہ 'سحری میں پھل اور جوس وغیرہ کا اچھا استعمال کریں۔ افطار میں بھی اچھی ڈائیٹ لیں۔' ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ڈاکٹر رئیس عالم کا مشورہ ہے کہ وہ اپنی صبح کی دوا کو افطار کے وقت لیں کیونکہ افطار سے سحر کے وقت تک وہ کچھ بھی کھا سکتے ہیں۔ اگر کوئی صبح دوا کھاتا ہے تو دن بھر کام کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا گھٹتا ہے ایسے میں پریشانی بڑھ جاتی ہے۔'