میرٹھ کے محکمہ صحت نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ایک ہدایت نامہ جاری کرکے عوام کو اس کے نقصانات سے آگاہ کیا ہے اور اس موسم میں صحت کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا ہے۔
چیف میڈیکل افسر راج کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں عوام کو صحت مند رہنے کے لیے رس دار پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے، بلا ضرورت دھوپ میں جانے سے پرہیز کرنا چاہیے اور اگر کسی شخص کو پسینہ نہیں آرہا ہے تو فورا ہسپتال میں علاج کے لیے جانا چاہیے۔