ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی سماجی و ادبی تنظیم 'سوسائٹی فار ایجوکیشنل اینڈ سوشل ایکٹیوٹیز' کی جانب سے 'اردو سمت و رفتار' کے موضوع پر سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔
سیمنار میں اردو ادب کی تمام شخصیات کے ساتھ اردو صحافیوں اور اردو کے فروغ میں مسلسل سرگرم رہنے والوں نے شرکت کی اور اردو کی موجودہ صورتحال اور اس کے فروغ کے نسخے بتائے۔
سیمینار میں بہار مائینارٹی ویلفیئر اینڈ پروموشن آف اردو مومینٹ کے بانی معین شکیل نے اپنا کلیدی مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے اتر پردیش اور خاص کر کے بارہ بنکی میں اردو کے فروغ کے لئے ہو رہی کوششوں کی ستائش کی۔ اس کے علاوہ اردو کی موجودہ صورتحال کی وجوہات بیان کیں۔