بریلی: ''جُھمکا گرا رے بریلی کے بازار میں'' سنہ 1966ء میں ریلیز ہوئی فلم میرا سایہ کے اس نغمے سے لوگ بخوبی واقف ہوں گے۔ یہ نغمہ جس بازار کے لئے تصور کیا جاتا ہے، اب وہاں اوور برج تعمیر ہونے جا رہا ہے۔ لکھنؤ کی ٹیم نے کتب خانہ اوور برج کی تعمیر کے لئے سروے بھی شروع کر دیا ہے۔ ٹیم نے کتب خانہ روڈ پر لے آؤٹ کے ساتھ تمام غیر قانونی تجاوزات پر لال نشان لگانا شروع کر دیا ہے۔ اب تک 35 مقامات پر لال نشان لگا کر تجاوزات ہٹانے کو حتمی شکل دی ہے۔
Demolition of Illegal Construction In Bareilly: بریلی میں اسمارٹ سٹی کے نام پر گھروں کو مہندم کردیا گیا - محکمہ تعمیرات عامہ پی ڈبلو ڈی
اترپردیش کے بریلی میں اسمارٹ سٹی منصوبہ کے نام پر کئی غریبوں کے گھروں پر انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس اور اطلاع دیے بلڈوزر سے منہدم کر دیا۔ اس کاروائی کے خلاف مقامی لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی اور پتلا نذر آتش کیا Bulldozers hit homes in the name of Smart City۔
مزید پڑھیں:
- Reaction over Jammu Demolition Drive: انہدامی کاروائی کی شکار خواتین کا درد چھلکا، بغیر نوٹس کے گھروں کو منہدم کرنے کا الزام
- Bulldozers Raze Houses Of 'Violence Accused' In Himmatnagar: ہمت نگر میں بھی چلا بلڈوزر، ملزمین کے گھروں کو منہدم کردیا گیا
کتب خانہ روڈ اسٹیٹ ہائی وے کے نام پر محکمہ تعمیرات عامہ پی ڈبلو ڈی Public Works Department PWD میں درج ہے۔ چند سال پہلے اس سڑک سے سٹی بسیں چلتی تھیں۔ اس وقت اگر کتب خانہ کی شاہراہ کی بات کریں تو اس وقت سب سے بڑا جام ضلع اسپتال سے کوہاڑا پیر براستہ گھنٹہ گھر، کتب خانہ چوراہے تک لگتا ہے۔ اس جام کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ لیکن اس اوور برج کی تعمیر سے شہر کا ٹریفک نظام کافی حد تک بہتر ہو جائے گا۔
کتب خانہ اوور برج کی تعمیر کے بعد اس کے نیچے نائٹ مارکیٹ بنانے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس سے تاجروں کو مزید سہولت ملے گی۔ بریلی اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کتب خانہ اوور برج کی لمبائی 1577 میٹر رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے بڑھا کر 1377 میٹر کر دیا گیا تھا۔