اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demolition in Banda باندہ میں مختار انصاری کے دو قریبیوں کے مکان مسمار کر دیے گئے - مختار انصاری

اترپردیش پولیس کی جانب سے مختار انصاری کے قریبیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ منگل کو باندہ میں مختار انصاری کے قریبی دوستوں کے گھرکو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 7, 2023, 8:11 PM IST

Updated : Mar 7, 2023, 9:06 PM IST

باندہ: اترپردیش کے ضلع باندہ کے کوتوالی نگر تھانہ علاقے میں منگل کو شہ زور لیڈر مختار انصاری کے دو قریبی افراد کے مکانات کو ضلع انتظامیہ نے منہدم کردیا۔ ایس پی ابھینندن نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ باندہ شہر کے علی گنج محلہ کے رفیق نرسنگ ہوم کے نزدیک باشندہ رفیق الدین اور ضلع پریشد چورہا باشندہ افتخار احمد کو مختار انصاری کا انتہائی قریبی اور مددگار پایا گیا ہے۔ انہوں نےد عوی کیا کہ رفیق الدین مختار کو لاجسٹک سپورٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرتا تھا۔ جبکہ افتخار ان کے کنبے اور دیگر افراد کے رہنے کا انتظام کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں افراد کے غیر قانونی املاک کا پتہ کرتے ہوئے مکانوں کی نشاندہی کی گئی اور آج ان کے مکان کے غیرقانونی تعمیرات کو زمین دوز کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں مکانات سے ایک ایک لائسنسی دو نلی بندوق اور کثیر تعداد میں کارتوس ملے ہیں۔رفیق کے مکان سے تلاشی کے دوران سات لاکھ روپئے برآمد کر کے محکمہ انکم ٹیکس کو مطلع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق کے خلاف رنگ دار مانگنے کا مقدمہ درج ہے اس کے ساتھ ہی دونوں کے خلاف ہتھیاروں کے لائسنس منسوخی کی کاروائی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینندن نے بتایا کہ منگل کو مختار انصاری کے قریبیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی غیر قانونی تعمیر کو زمین بوس کردیا گیا۔ یہ کارروائی بندہ کے علی گنج اور کھیپر علاقوں میں کی گئی ہے۔ افتخار اور رفیقسماد مختار انصاری کے بہت قریب ہیں اور ایک عرصے سے ان کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم دوسرے لوگوں کی بھی تلاش کر رہے ہیں اور جلد ہی ان کی شناخت کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی تفتیش میں اور بھی کئی نام سامنے آئے ہیں، جن پر پولیس جلد کارروائی کرے گی۔

Last Updated : Mar 7, 2023, 9:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details