مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں انتہائی چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شوہر کی غیر موجودگی میں سسر نے بہو کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو اس بارے میں بتایا تو شوہر نے شریعت کا حوالہ دیتے ہوئے نہ صرف اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کردیا۔ شوہر نے کہاکہ اب تم میری بیوی نہیں رہیں بلکہ میرے والد نے تم سے رشتہ بنا لیا ہے۔ اس لیے میں اب تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتا، یہ کہہ کر شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ شوہر کی غیر موجودگی میں سسر نے بہو کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
Complaint Against father In Law تھانے میں سسر اور شوہر کے خلاف بیو کی شکایت - انتہائی چونکا دینے والا معاملہ سامنے
مظفرنگر ضلع میں ایک شخص کے ہاتھوں بہو کی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ملزم کے بیٹے نے اپنی بیوی سے رشتہ ختم کرنے کی بات کہی ہے ۔
Published : Sep 14, 2023, 5:08 PM IST
متاثرہ خاتون نے اب اپنے سسر اور ساس کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے انصاف کی گہار لگائی ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے اپنی کاروائی شروع کر اس پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واقعے کے ایک ماہ بعد متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ نے ملزم سسر، ساس اور شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے انصاف کی گہار لگائی۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:BJP Leader Beaten by Slippers بی جے پی رہنما کی چپل سے پٹائی