میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے لساڑی گیٹ تھانہ کے تحت یمنا نگر میں جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے اور دیور کی بری نظر رکھنے کی شکایت کرنے پر خاتون کے ساتھ نا صرف مارپیٹ کی گئی بلکہ اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کے اہل خانہ کے لوگ اس کے سسرال پہنچے اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے شکایت درج کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو سال قبل خاتون کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی سسرال والوں نے جہیز کے لئے لڑکی پر دباو ڈالنے لگے۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ دیور پر بھی مبینہ طور پر گندی نظر ڈالنے کی بات سامنے آئی ہے۔ جہیز کی مانگ پوری نہیں پر سسرال والے لڑکی پر مسلسل تشدد کر رہے تھے۔