اردو

urdu

اسپتال میں شرابی افراد کا ہنگامہ

اترپردیش کے ضلع گونڈا میں گزشتہ روز سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے چند بدمعاشوں نے شراب کے نشے میں ایک کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر (اسپتال) کی ایمبولیس کو نقصان پہنچایا اور وہاں کے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔

By

Published : Nov 21, 2019, 4:19 PM IST

Published : Nov 21, 2019, 4:19 PM IST

اسپتال میں شرابیوں کا ہنگامہ

دراصل یہ واقعہ ضلع گونڈا کے منکا پور تحصیل میں پیش آیا ہے جہاں گزشتہ شب سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے چند بد معاشوں نے شراب کے نشے میں کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر میں کھڑی ایمبولینس کے شیشے توڑے اور ملازمین کے منع کرنے پر ان ملازمین کے ساتھ مارپیٹ بھی کی لیکن لوگوں کا ہجوم بڑھتا دیکھ ملزمین فرار ہوگئے۔

اسپتال میں شرابیوں کا ہنگامہ

ایمبولینس کے ڈرائیور کا الزام ہے کہ گزشتہ شب چار افراد ایک گاڑی سوار ہوکر یہاں آئے اور میں سے آشو ترپاٹھی اور وویک پانڈے نام کے دو بدمعاش کار سے اترے اور ہیلتھ سینٹر کی جانب بڑھے اور وہاں کھڑی ایمبولیس کے شیشے توڑدیے۔

متاثر ڈرائیور کا مزید کہنا ہے کہ جب وہ اور ہیلتھ سینٹر کے دیگر ملازمین انھیں روکنے گئے تو ان دونوں بدمعاشوں نے فارماسسٹ سمیت دیگر ملازمین کے ساتھ جم کر کی مارپیٹ اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

ایمبولیس ڈرائیور کی شکایت پر ملزم آشو ترپاٹھی، وویک پانڈے کے خلاف مقامی اسٹیشن میں کیس درج کرادیا ہے۔ مذکورہ ملزمین پر پہلے سے ہی کئی مقدمے درج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details