مرکزی حکومت کے ذریعے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد بہت سے لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے تھے۔ آہستہ۔ آہستہ ان کے گھروں میں کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہونے لگا تو کچھ لوگوں نے اپنے گھروں کی دہلیز کو پار کیا۔
وہ ضرورت مندوں کی تلاش کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ جہاں رسد کی ضرورت کا فون آتا، وہاں پہنچ جاتے اور کھانے کا انتظام کرنے کے بعد، اگلے گھر کی تلاش میں نکل جاتے۔
کورونا واریئرس کو اعزاز سے نوازا گیا معاشرے میں ایسے سماجی کارکنان کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بریلی میں، جن سیوا ٹیم نے ہزاروں گھروں میں رسد کا سامان تقسیم کرنے اور شہر کے تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کو سینیٹائز کرنے کے لیئے دن رات محنت و مشقت کی تھی۔
کورونا واریئرس کو اعزاز سے نوازا گیا لہذا اب ان کو اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ جن سیوا ٹیم ان دنوں ایسے تمام کورونا واریئرس اور مختلف سماجی کارکن کو ان کے گھر یا دفتر میں جاکر اعزاز سے نواز رہی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
کورونا واریئرس کی حوصلہ افزائی کی گئی