سیوا گزشتہ 34 برس سے اس قسم کے کاموں کو انجام دیتی آ رہی ہے۔
مختلف شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز بارہ بنکی کے مغل دربار میں سوسائٹی فار ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایکٹیوٹیز (سیوا) کی جانب سے ہر برس کی طرح اس برس بھی مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی ضلع کی 10 شخصیات کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
اس تقریب میں سماجی خدمات کے لیے پنڈت راج ناتھ شرما، چودھری طالب نجیب، فواد قدوائی، یاسر عرفات قدوائی اور عشیرالدین قدوائی کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
وکالت کے شعبے میں ہمایوں نعیم خاں، سندیپ سنہا جبکہ کھیل کے حلقہ میں ڈاکٹر جاوید اور صحافت کے لیے حشمت اللہ کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ ان تمام افراد کو اعزاز سے نوازنے کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
سیوا تنظیم گزشتہ تیس برس سے اس قسم کے کاموں کا انجام دیتا آ رہا ہے۔
طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے سیوا ہر برس ہنر مند طلبا کو بھی اعزاز سے سرفراز کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شخص سیوا کی تعریف کرتے نہیں تھکتا ہے۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ 'سماجی خدمات کے جذبے کے تحت یہ تنظیم برسوں سے کام کر رہی ہے۔'