اترپردیش کے بارہ بنکی میں بجلی مزدور سنگٹھن کی جانب سے عوامی نمائندوں کے لئے اعزازی تقریب اور سمرستا بھوج کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن پارلیمان اوپیندر راوت، گریجویٹ نشست سے ایم ایل سی اونیش پٹیل اور رکن اسمبلی شرد اوستھی کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس دوران تقریب میں موجود محکمہ بجلی کے اڈھاک ملازمین نے اپنے محکمہ سے متعلق مسئلے کو لے کر عوامی نمائندوں کو میمورنڈم دیا جس کے بعد تقریب میں موجود رہنماؤں نے ان کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
شہر کے گھوسیانہ واقع بجلی دفتر میں ہوئی اس تقریب میں بڑی تعداد میں بجلی ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں سب سے پہلے تمام عوامی نمائندوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے بعد اڈھاک بجلی ملازمیں نے اپنا میمورنڈم رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کو دیا۔