نوئیڈا: عالمی یوم خواتین کے موقع پر گوتم بدھ نگر پولیس کمشنر نے نوئیڈا سیکٹر 33A کے نوئیڈا ہاٹ میں لگے سرس میلے کے دوران ایک اعزازی تقریب کا اہتمام Honorary Ceremony by Noida Administration کیا جس میں کئی پولیس افسران، ملازمین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی اور پولس کمشنر آلوک سنگھ کی اہلیہ آکانکشا سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہر دن خواتین کے احترام کا دن ہے۔ لیکن آج کے دن کو پوری دنیا میں یوم خواتین International Women's Day 2022 طور منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی فرائض انجام دینے میں مردوں کا بھی بڑا کردار ہے اب چاہے وہ باپ کی شکل میں ہو یا بھائی بن کر یا شوہر کے طور پر ہو۔
آکانکشا سنگھ نے اپنی زندگی کے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی دادی کا ماننا تھا کہ زندگی بہتر ہے اگر آپ زندگی سے خوش ہیں اور زندگی بہترین ہے اگر آپ دوسروں کی خوشی کی سبب ہیں۔