اردو

urdu

ETV Bharat / state

Honorary Ceremony Held in Barabanki: امتحانات میں نمایاں کامیابی درج کرنے والے طلباء کے لئے اعزازی تقریب - فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ

بارہ بنکی کی سماجی تنظیم ’فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ’ کی جانب سے رواں برس ضلع کے مختلف اسکولز کے میریٹورئیس طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے اعزازی مہم کی شروعات کی گئی ہے، اس مہم کے تحت اب تک متعدد اسکولزاور مدارس کے ایسے ہونہار طلباء جنہوں نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔ Honorary Function organized by Farzana Begum Memorial Trust

اعزازیہ تقریب کا انعقاد
اعزازیہ تقریب کا انعقاد

By

Published : Jul 17, 2022, 7:30 AM IST

Updated : Jul 17, 2022, 10:05 AM IST

اتر پردیش: ضلع بارہ بنکی میں انٹرمیڈیٹ اور ہائی اسکول کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے علاقہ کی سماجی تنظیم ’فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ’ کی جانب سے انہیں اعزاز، انعام و اکرام سے نوازے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اعزازیہ تقریب کا انعقاد

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت گزشتہ روز بارہ بنکی میں واقع تعلیمی ادارہ جمیل الرحمن گرلز انٹر کالج (نیشنل کالج) کے ٹاپرس طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ Honorary Function organized by Farzana Begum Memorial Trust۔ مذکورہ ٹرسٹ کے بانی ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نمایاں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسناد و انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ سماجی اور ملی تنظیم فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ کی جانب سے رواں برس ضلع کے مختلف اسکولز کے میریٹورئیس طلباء کے لئے اعزازی مہم شروع کی گئی ہے، اس مہم کے تحت اب تک متعدد اسکولز اور مدارس کے ایسے ہونہار طلبا جنہوں نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔

مذکورہ تنظیم کی جانب سے ہفتہ کے روز ضلع کا اقلیتی ادارہ جمیل الرحمان میموریل گرلس انٹر کالج کی ہائی اسکول کی طالبات ام زیبہ خاتون (75.6 فیصد)، ندا پروین (75 فیصد) اور نشرہ فاطمہ (73 فیصد) نمبرات حاصل کرنے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اعزازات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ مذکورہ تعلیمی ادارہ کے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ام زینب (84 فیصد)، شبھی (80،4 فیصد) اور صابرہ پروین (78.8 فیصد) نمبرات حاصل کر کے شاندار کارنامہ انجام دیا ہے، ان طالبات کو بھی مذکورہ تنظیم کی جانب سے اعزاز سے نواز ا گیا ۔

مزید پڑھیں:Meritorious Students Honored: یوپی بورڈ امتحانات کے ٹاپرز کی حوصلہ افزائی

اس موقع پر طلباء اور اسکول انتظامیہ کے ذمہ داران نے ڈاکٹر عثمانی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے طلباء کے حوصلہ بلند ہونگے ،اور وہ مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔

Last Updated : Jul 17, 2022, 10:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details