اترپردیش کے ضلع رامپور میں متعدد ایسے کسان ہیں جو اپنی زراعت کی اراضی کے بہت کم رقبہ کو مدھومکھی پروری کے لیے استعمال کررہے ہیں اور شہد و موم کا کاروبار کر کے اچھا منافع بھی حاصل کررہے ہیں۔
طویل عرصہ سے جنگلات سے شہد جمع کرنے کی روایت رہی ہے اور شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کو چوس کر شہد میں تبدیل کرتی ہیں اور انہیں چھتہ میں جمع کرتی ہیں۔
شہد کا کاروبار بہترین معاش شہد اور اس کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے مارکیٹ پوٹینشنل کے نتیجہ میں مدھومکھی پروری ایک اہم صنعت بن کر ابھری ہے۔
مدھومکھی پروری کے معاشی طور پر دو اہم ترین فائدے یہ ہیں کہ شہد اور موم دونوں ہی ایک ہی کاروبار میں حاصل ہوتے ہیں اور ایسا مانا جارہا ہے کہ مدھومکھی پالنا ایک اضافی آمدنی کا ذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ شہد کی مکھی پالنے کے لیے قلیل وقت، پیسہ اور انفراسٹرکچر کے لیے کچھ سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔ چھوٹے سے زرعی علاقہ سے شہد اور موم پیدا کی جاسکتی ہے۔
رامپور میں مکھیوں پالنے سے وابستہ کاشت کار ونود کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح مکھیوں سے شہد حاصل کرتے ہیں۔
مدھومکھی پروری ایک بہترین ذریعہ معاش ثابت ہوسکتا ہے مدھومکھی پروری ایک خاص قسم کے باکس لگاکر کی جاتی ہے۔ یہ ایک سادہ لمبا باکس ہوتا ہے جو متعدد سلیٹس سے کور ہوتا ہے۔ یہ باکس تقریباً 100 سینٹی میٹر لمبا اور 45 سینٹی میٹر چوڑائی اور 25 سینٹی میٹر اونچائی کا ہوتا ہے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ یہ باکس دو سینٹی میٹر موٹا ہونا چاہیے اور ایک سینٹی میٹر داخلی سراخ کے ساتھ چھتہ کو چپکانا اور اسکرو سے فٹ کرنا ہوتا ہے۔
ونود کمار نے بتایا کہ کہ جتنا چوڑا چھتہ ہوگا اتنی لمبی سلیٹس ہونی چاہیے تاکہ وہ جڑسکیں اور وزنی شہد کی گنگھی کو سہارا دینے کے لیے اس کی موٹائی تقریباً ایک اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر مناسب ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ ونود کمار کے پاس اس طرح کے تقریباً 70 باکس ہیں جبکہ ایک باکس میں چار کلو گرام شہد نکل جاتا ہے۔
شہد کی مکھیوں کو پالنے کے مثبت ماحولیاتی اثرات (فوائد) ہوتے ہیں اور مکھیاں کئی پھولوں میں اہم رول ادا کرتی ہے۔
اسی طرح مختلف فصلوں کی کاشت میں اضافہ ہوتا ہے، جیسے سورج مکھی اور متعدد پھل۔
شہد لذیذ اور قوت و تغذیہ سے بھرپور غذا ہے لیکن شہد کی تلاش کے روایتی طریقوں میں شہد کی مکھیوں کی متعدد جنگلاتی کالونیاں تباہ ہو جاتی ہیں۔