ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ہوم گارڈ کے دو جوان ارجن سنگھ اور پرہلاد موٹر سائیکل سے اپنی ملازمت پر جارہے تھے ۔جب وہ لکھنئو ۔بہرائچ شاہرا ہ سے گذر رہے تھے سامنے سے آرہے ایک ٹرک کی زد میں آگئے ۔
لکھنئو: سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ جوان ہلاک - سامنے سے آرہے ایک ٹرک کی زد میں آگئے ۔
اتر پردیش کےدارالحکومت لکھنئو ۔بہرائچ شاہراہ پر سڑک حادثے میں ایک ہوم گارڈ کاجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا زخمی بتایا جارہاہے ۔
![لکھنئو: سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ جوان ہلاک سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ جوان جاں بحق](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6056476-93-6056476-1581576444277.jpg)
سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ جوان جاں بحق
سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ جوان جاں بحق
دونوں جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔زحمیوں کو بہرائچ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ۔جہاں سڑک حادثے میں ایک ہوم گارڈ کاجوان جاں بحق ہوگیا-
ادھر شدید طور پر زخمی پر ہلادکوبہتر علاج کے لئے لکھنئو ٹراما سینٹرمنتقل کیا گیا ہے-
Last Updated : Mar 1, 2020, 5:08 AM IST