علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سرسید احمد خان کی آج ہی کے دن 125 برس قبل 27 مارچ 1898 کو وفات علی گڑھ میں ہوئی تھی۔ سرسید احمد خاں کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی کے ایک معزز خاندان میں ہوئی تھی۔
سر سید احمد خاں کے انتقال کے بعد آپ کے صاحبزادے سید محمود کے کہنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد کے قریب تدفین کی گئی۔ سرسید احمد خاں کے انتقال کے 22 برس بعد جو آپ کی جدوجہد تھی ایک یونیورسٹی بنانے کی، وہ پہلی دسمبر 1920 میں پوری ہوئی. آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے قیام کا 103 سال مکمل کر رہاہے۔
سر سید کی برسی کے موقع پر یونیورسٹی کی تاریخی جمع مسجد میں سر سید کے مزار پر گل پوشی اور چادر پوشی کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سر سید کے پیغام پر عمل کرنے کی حدایت دیتے ہوئے کہا تعلیم، بھائی چارے، امن پر دھیان دیں، سب مل کر ساتھ چلیں تاکہ ادارے اور ملک کی ترقی ہو۔
سر سید کی 125 وی برسی پر اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ابرار نے کہا کہ سر سید کے اس تعلیمی ادارے کو قایم ہوئے تقریبا 150 سال ہو گئے اور آپ کی وفات کو 125 سال لیکن مجھے لگتا ہے کہ سر سید کے تعلیمی مشن و ویژن جو اسل کام تھا وہ ادھورا رہ گیا۔