اتر پردیش کے ضلع جونپور میں مشہور شاعر و صحافی عاقل جونپوری کی پہلی برسی کے موقع پر مائنارٹی ویلفئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام شہر کے محلہ خواجگی ٹولہ میں شاعر قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت شہزاد جونپوری نے کی۔
مائنارٹی ویلفئر سوسائٹی کے صدر حفیظ شاہ نے کہا کہ 'عاقل جونپوری کا اچانک دنیا سے رخصت ہونا سماجی اور ادبی دونوں شعبوں میں نقصان کا باعث ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔
وہیں قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ عاقل جونپوری کے ساتھ ہمارا رشتہ بہت پرانا تھا ہم لوگ اکثر پروگراموں میں ایک ساتھ جایا کرتے تھے لیکن رب کی مرضی سے آگے کوئی نہیں جاسکتا۔
مزید پڑھیں:
ثاقب احمد نے کہا کہ عاقل جونپوری سے ہمارا ذاتی تعلق تھا ان کی بے وقت چلے جانا شاعری کی دنیا کے ساتھ ساتھ میرا ذاتی بھی نقصان ہے۔
اس موقع پر شعرائے کرام نے اپنی شاعری کے ذریعے مرحوم شاعر عاقل جونپوری کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جس کے چند منتخب اشعار پیشِ خدمت ہیں۔
- ہمارے شہر کا منظر خرید لوگے کیا
امیر ہو تو سمندر خرید لوگے کیا