اردو

urdu

بھارتی کرنسی پر ساورکر کی تصویر چھاپنے کا مطالبہ

ہندو مہاسبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی گاندھی کا مجسمہ ہے اس کو ختم کرکے تقسیم ہند کے دوران جو لوگ مارے گئے ان کے مجسمہ کو نصب کرنا چاہیے۔

By

Published : May 29, 2019, 10:50 PM IST

Published : May 29, 2019, 10:50 PM IST

بھارتی کرنسی پر ساورکر کی تصویر چھاپنے کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہندو مہاسبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک نے ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دامودر ویر ساورکر کی تصویر بھارتی کرنسی نوٹوں پر چھپنا چاہیے۔

بھارتی کرنسی پر ساورکر کی تصویر چھاپنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ دامودر ویر ساورکر نے انگریزوں کے خالف مہم چلا کر بھارت کے آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی ڈالا گیا اور طرح طرح کے مصائب و آلام کو برداشت کیا اس لیے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھارتی کرنسی پر ان کی تصویر شائع ہونی چاہیے۔

انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں کہا کہ ایسے شخص کی وجہ سے ملک تقسیم ہوگیا اور ہندو پاک کی تقسیم کے درمیان ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئیں۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی گاندھی کا مجسمہ ہے اس کو ختم کرکے تقسیم ہند کے دوران جو لوگ مارے گئے ان کے مجسمہ کو نصب کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی ویر ساور کر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ناتھو رام گوڈسے کو بھی خراج عقیدت پیش کرناچاہیے کیونکہ ناتھورام گوڈسے ان کے استاد تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details