اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter In Noida: پولیس تصادم میں ہسٹری شیٹر کو گولی لگی، دوسرا فرار - نوئیڈا میں گاڑی چیکنگ کے دوران تصادم

نوئیڈا میں پولیس انکاؤنٹر Noida Encounter میں ایک ہسٹری شیٹر History Sheeter زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی بدمعاش کو گرفتار کرکے اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کی شناخت راجیش عرف بھیڑا کے طور پر کی گئی ہے، جو اصل میں ضلع گوتم بدھ نگر کے بسئی گاؤں کا رہائشی ہے۔

پولیس تصادم میں ہسٹری شیٹر کو گولی لگی
پولیس تصادم میں ہسٹری شیٹر کو گولی لگی

By

Published : Nov 27, 2021, 4:36 PM IST

ریاست اترپردیش Uttar Pradesh کے شہر نوئیڈا Noida میں جمعہ کی دیر رات پولیس اور شاطر لٹیروں کے درمیان ہوئے تصادم Encounter In Noida میں ایک شرپسند کی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے، وہیں دوسری جانب پولیس مفرور بدمعاش کو تلاش کر رہی ہے۔

پولیس تصادم میں ہسٹری شیٹر کو گولی لگی


چیکنگ مہم کے تحت کارروائی کی گئی

نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی الامارن نے کہا کہ فیز 3 پولیس جمعہ کی دیر شام کو چیکنگ آپریشن کر رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے پرتھلا پولیس چوکی ایف این جی روڈ کے قریب سے گزر رہی موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن بدمعاشوں نے موٹر سائیکل کو روکنے کے بجائے غیر قانونی ہتھیاروں سے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

مزید پڑھیں: پولیس تصادم میں ہسٹری شیٹر کو گولی لگی، دوسرا فرار

اس تصادم میں ایک شرپسند زخمی


ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ شرپسندوں کی فائرنگ کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں پر گولی چلائی، جس میں ایک بدمعاش کی ٹانگ میں گولی لگی۔ اس دوران دوسرا بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کی شناخت راجیش عرف بھیڑا کے طور پر کی گئی ہے، جو اصل میں ضلع گوتم بدھ نگر کے بسئی گاؤں کا رہائشی ہے۔ بدمعاش کے خلاف 25 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں۔ راجیش عرف بھیڑا ایک ہسٹری شیٹر ہے۔ اس کے پاس سے چوری کی ایک گاڑی سمیت ایک طمنچہ اور کارتوس بھی برآمد کی گئی ہے وہیں ۔ پولیس اس کے مفرور ساتھی کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details